8 جولائی، 2016، 2:11 PM

داعش اور طالبان کو امریکہ اور اسرائیل کی حمایت حاصل

داعش اور طالبان کو امریکہ اور اسرائیل کی حمایت حاصل

حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی نے پاکستان کے دورے کے دوران پاکستان کےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی طالبان اور داعش دہشت گردوں کو حمایت حاصل ہے اور وہ دہشت گردوں کے ذریعہ مسلم ممالک میں تشدد اور عدم استحکام پیدا کرکے عالم اسلام کی توجہ مسئلہ فلسطین سے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی آج کل پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے پاکستان کےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکہ اور اسرائیل کی طالبان اور داعش  دہشت گردوں کو حمایت حاصل ہے اور وہ دہشت گردوں  کے ذریعہ مسلم ممالک میں تشدد اور عدم استحکام پیدا کرکے عالم اسلام کی توجہ مسئلہ فلسطین سے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مسلم ممالک میں جاری تشدد کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے اور امریکہ جان بوجھ کر اسرائیل کے مقابلے میں مسلم ممالک وک کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے پہلا اور اہم مسئلہ تھا۔ تھا مگراب مختلف ممالک میں وہابی تکفیری گروہوں نےجوبھیانک تشدد پھیلا رکھا  ہے اس سےہرمسلمان دکھی ہے۔پیغمبراسلام کادل بھی دکھی ہوگاکہ آج جہان اسلام کی صورتحال کیاہے۔ سید حسن خمینی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات بڑے مضبوط تعلقات ہیں اور دہشت گردوں کی بہیمانہ کارروائیاں ان تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوسکتی۔

News ID 1865329

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha